سرینگر// اوڑی اور بارہمولہ میں کامیاب کیمپوں کے بعد شمالی کشمیر میں کیڈٹوں کو تربیت دینے کیلئے این سی سی کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ اس سلسلے میں سالانہ تربیتی کیمپ کا انعقاد 3بٹالین این سی سی بارہمولہ کے ذریعہ 10 سے 16 مارچ 2021 تک آرمی کیمپ بمقام بونیار میں این سی سی گروپ ہیڈ کوارٹر سرینگر اور این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں و کشمیر اور لداخ کے تحت کیا جارہا ہے۔ اس کیمپ میں ، بارہمولہ ، اوڑی ، ہندواڑہ ، ٹنگمرگ ، ٹنگڈار ، کپوارہ ، لولاب ، بانڈی پورہ ،پٹن ، سوپور اور بونیار کے اسکولوں اور کالجوں سے مجموعی طور پر 110 کیڈٹ حصہ لے رہے ہیں۔ کیمپ میں کامیاب کیڈٹس کو مہینے کے آخر میں ہونے والے ‘بی’ اور ‘سی’ سرٹیفکیٹ امتحان میں شرکت کے اہل بنائے گی۔میجر جنرل وریندر واٹس جنرل آفیسر کمانڈنگ ، ڈاگر ڈویژن نے 15 مارچ 2021 کو کیمپ کا دورہ کیا ، جس میں انہیں کیڈٹس نے گارڈ آف آنر دیا ۔ اس کے بعد اس نے کیمپ میں چلائے جانے والے تربیتی اصولوں کا معائنہ کیا۔ جی او سی نے حوصلہ افزا گفتگو کی اور کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی۔ جی او سی نے اس شعبے میں این سی سی کیڈٹس کے لئے باقاعدہ تربیت کے لئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔