بنی // بنی میں سابقہ ایم ایل اے بھاجپا لیڈر جیون لال نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ مرحوم شیاما پرساد مکھرجی کا جنون ہمیں اکثر حوصلہ افزائی کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیا جنتا پارٹی ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اسکے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان ابھیجیت سنگھ جسروٹیا اور بھاجپا کے دیگر رہنماؤں نے اتوار کو بنی کے سرتھل میں شیاما پرساد مکھرجی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران ابھیجیت سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کو انکی قربانی کے دن پر یاد کرتا ہوں ۔مرحوم نے ہندوستان کی اتحاد اور سا لمیت کیلئے اپنی زندگی وقف کی تھی انکی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔