بنی//رہبر تعلیم ٹیچروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے تنخواہوں کی واگزاری ،تبادلہ اور مستقل پالیسی کا مطالبہ کیا ۔انہوںنے مزید کہاکہ انہیں ترقی دی جائے ۔اساتذہ کاکہناتھاکہ حکومت اگر ان کے مطالبات پورا نہیں کرتی تو وہ اپنا احتجاج جاری رکھیںگے ۔آر ای ٹی بنی فورم کے صدر راج مشرا نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے حکومت نے تنخواہوں کو سٹریم لائن کرنے کے لئے کوئی مناسب اقدامات نہیں اٹھائے اور صرف یقین دہانیاں دی جارہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے حکم اور پانچ سال کی سروس کے باوجود بھی اساتذہ کی ٹائم باﺅنڈ پرموشن روک رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر مطالبات پور انہیں کرتی تو وہ کام چھوڑ ہڑتال شروع کریںگے ۔