کراچی // پاکستان میںبلوچستاں کے علاقے حب میں کاردھماکے سے نجی ٹی وی کے رپورٹر شاہد زہری جاں بحق ہوگئے۔ 35 سالہ شاہد زہری نجی ٹی میٹر ون نیوز سے منسلک تھے اور حب میں گاڑی میں جارہے تھے کہ حملہ کیا گیا۔حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں اور دھماکے کی نوعیت بھی ابتدائی طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی۔