کٹھوعہ //جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ ایڈوئزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسان کی طرف سے ضلع کٹھوعہ کے بلاور علا قہ میںایک روزہ ’میگا کسان میلے ‘کا اہتمام کیا گیا ۔محکمہ زراعت جموں کے اشتراک سے گورنمنٹ ہا ئر سیکنڈری سکول رام کوٹ بلاور میں منعقد ہ کسان میلے کا اصل مقصد کسانوں کو زراعت اور اس سے منسلک دیگر شعبوں میں ہوئی ترقی اور فصلوں کی پیدا وار کو بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے کسانوں کو بیدار کرنا ہے ۔اس میلے کے دوران مذکورہ شعبہ کی جانب سے کسانوںکی بیداری اور ترقی کیلئے 50سے زائد سٹالوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔اس میلے میں محکمہ پشو پالن اور بھیڑ پالن کے حکام بھی شرکت کی جبکہ میلے کے دوران ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری بھی فراہم کی گئی ۔