ماسکو // برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20286 نئے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1884967وگئی ہے ۔وزارت صحت نے بتایا کہ اسی عرصہ میں 733 اموات کی تصدیق کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 72833ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں 11 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وبا سے اموات کے معاملے میں برازیل امریکہ سے دوسرے نمبر پر ہے ۔
قزاقستان| کورونا کے سبب لاک ڈاؤن میں 2اگست تک توسیع
نور سلطان //قزاقستان میں کورونا وائرس(کووڈ-19)وبا کو روکنے کے پیش نظر نافذ کئے گئے لاک ڈاون کو دواگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔قزاقستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے درمیان پانچ جولائی کو دو ہفتے کا لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا۔پیر کو قزاقستان کے صدر قاسم زومارٹ ٹوکیوف نے کہا کہ پابندیوں کو جولائی کے آخر تک بڑھا یا جائے گا۔قاسم نے میٹنگ میں کہالاک ڈاون کا دوسرا ہفتہ چل رہا ہے ۔ وزارت صحت کی سفارش پر اور وبا کو مزید کنٹرول کے لئے ہم نے لاک ڈاون کی مدت کو دو ہفتہ(20جولائی سے دو اگست تک)بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔قزاقستان میں اب تک کورونا وائرس سے 61755 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور تقریباً 400 اموات ہوئی ہیں۔
چلی میں متاثرین کی تعداد 317657 ہوگئی
سینٹیاگو//چلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کووڈ 19 کی وبا سے 2616 نئے کیسز بڑھ کر 317657 ہو گئے ہیں۔وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ اسی مدت میں 45 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 7024 ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 1931 میں کورونا کے مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 1613 وینٹی لیٹر پر اور 341 کی حالت تشویشناک ہے ۔انہوں نے بتایا کہ صحت افسران نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افراد کے ٹسٹ ہیں۔ اب تک 1310265 افراد کی جانچ کی جاچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 24077 فعال کیسز ہیں جب کہ 286556 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق حالیہ ہفتوں میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے ۔چلی میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے رات میں کرفیو سمیت لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عملدرآمد کیلئے فوج اور پولیس کو لگایا گیاہے ۔