کوٹرنکہ //بدھل سب ڈویژن میں رابطہ سڑکوں کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے عام مسافروں کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ موسم کی خرابی کیساتھ ہی بدھل کی اکثر سڑکیں ناقابل استعمال ہو جاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سڑکوں کو معیاری بنانے کیلئے کئی مرتبہ اعلیٰ حکام اور متعلقہ محکموں کے آفیسران سے رجوع کیا گیا لیکن ان کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے کئی سڑکو ں پر پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کوٹرنکہ سے خواص ،کوٹرنکہ تا شاہپور سڑک ،دراج سے سلٹھ ،کنڈی سے موڑا ،کنڈی کھاہ ،سموٹ اپر تا ترگائیںودیگر رابطہ سڑکیں برسوں سے مکمل ہی نہیں ہو پارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ رابطہ سڑکوں پر گزشتہ کئی برسوں سے تعمیر اتی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن ابھی تک مکمل ہی نہیں ہو پارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان پروجیکٹوں کے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے جہاں عام راہگیروں و ٹرانسپورٹروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہائیں سڑکوں کے ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی فصلیں اور رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہو ئے کہاکہ دیہات میں جاری پروجیکٹوں کو جلدازجلد مکمل کیاجائے تاکہ عام لوگوں کی پریشانی کم ہو سکے ۔