جموں//باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری نے بجٹ تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست میں حالیہ برسوں کے دوران پیش کئے گئے بجٹ تجاویز کے مقابلے میں یہ بجٹ عوام دوست اور ریاست کی تعمیر و ترقی میں سرعت لانے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے آج یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس بجٹ کی بدولت ریاست کی معیشت اور اقتصادیات کو فروغ حاصل ہوگا۔دریں اثناء سماجی بہبود اور اے آر آئی ٹریننگز و سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر سجاد غنی لون نے وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو کو قانون ساز اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران تاریخی بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دی ہے ۔بجٹ کو مالی خود مختاری کے ضمن میں ایک خاص قدم قرار دیتے ہوئے وزیر نے کہاکہ یہ بجٹ عوام دوست اور سماج کے تمام طبقوں کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ وزیر خزانہ نے تمام شراکت داروں کی ضرورتوں اور تمنائوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ا س بجٹ کو ترتیب دیا ہے ۔سجاد غنی لون نے ملازموں کے حق میں ساتویں پے کمیشن پر عمل درآمد کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے ملازموں کے مسائل حل کرنے کی طرف ہمیشہ توجہ مرکوز کی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس بجٹ کی بدولت سیاحتی سیکٹرکو بھی فروغ حاصل ہوگااور سماج کے پچھڑے طبقوں کو ضروری مراعات فراہم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔