جموں//جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے ریاستی صدر سنیل ڈمپل کی قیادت میں حلقہ کے عوام نے محکمہ بجلی اور محکمہ آب رسانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل نے سرکار سے شہر میں بجلی کی لمبی کٹوتی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جموں بند کا انتباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے شہر میں پانی اور بجلی کی کافی کٹوتی ہے۔مظاہرین کا مبینہ الزام ہے کہ سرکار پانی کی قلت کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مومینٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے کہا کہ علاقہ میں گذشتہ چار دنوں سے پانی کی سپلائی نہیں کی گئی ہے،جس کی وجہ سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے محکمہ صحت عامہ حکام کو علاقہ میں پانی مہیا کرنے کےلئے24گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایاکہ ویسٹ اسمبلی حلقہ میں بجلی باقاعدہ سے سپلائی نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے مانڈا۔ امبپھلا گرڈ اسٹیشن مناسب طریقہ سے کام نہیں کر رہا ہے کیونکہ اس گرڈ اسٹیشن پر بہت زیادہ لوڈ رکھا گیا ہے۔انہوں نے جانی پور میں نیا 50 MWTریسیونگ گرڈ اسٹیشن وئم کرنے کا مطالبہ کیا ،تاکہ صارفین کو بغیر کسی پریشانی کے بجلی فراہم ہو۔مظاہرین میں ڈاکٹرشام سروپ،منجیت آنند، چمن پوار، ست پال کوہلی،راجیش ،انمول کمار، سچن سوئی، ڈاکٹر چونی لعل بھٹ ،کمار،اشوک شرما و دیگران بھی شامل تھے۔