بانہال// جموں سرینگر شاہراہ ہر بانہال کے نزدیک پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے ہیں اور انہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے پیر کی شام ساڑھے آٹھ بجے قریب تحصیل آفیس بانہال کے پاس ایک موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا اور اس حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں اور دو کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او بانہال نعیم الحق متو نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات متضاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کہتا ہے کہ ٹرک نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا ہے اور دوسری اطلاع ہیکہ موٹر سائیکل کو ہی حادثہ پیش آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی ہسپتال اور موقع پر بھیجی گئی یے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تین میں سے دو عبدالرشید گوجر ساکنہ شابن باس بانہال اور جنید احمد ساکنہ کراوہ بانہال کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے جبکہ عاقب احمد ٹھیک ہیں۔