بانہال//شمالی ریلوے نے بانہال اور بارہمولہ کے درمیان بغیرریزرویشن کے ایک ٹرین چلانے کو منظوری دی ہے تاہم اس کے شروع کئے جانے کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے ۔ فیروزپور ریلوے ڈویژن سے بڈگام ریلوے اسٹیشن کے ٹیکنیکل حکام کو کہا گیاہے کہ وہ دوریل گاڑیوں کو تیاررکھیں اور انہیں شروع کرنے کی تاریخ کاتعین کرکے فیروزپور ریلوے ڈویژن کو مطلع کریں۔ بانہال سے بارہمولہ کیلئے ٹرین نمبر 74615چلے گی جبکہ بارہمولہ سے بانہال کیلئے74628کو چلایا جائے گا۔