بانڈی پورہ//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ گریز شاہراہ برفانی تودہ گرآنے کے بعد ایک بار پھر آمد رفت کیلئے بند کر دی گئی ۔ علاقہ گریز کو وادی کے ساتھ جوڑنے والے 85 کلومیٹر طویل بانڈی پورہ گریز روڑ کو پیر کے روز ایک برفانی تودا گر آنے کی وجہ سے ایک پھر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا۔ گریز روڑ کو قریب چھ ماہ بعد 10 اپریل کو ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حمل کیلئے کھول دیا گیا تھا۔پولیس کنٹرول روم بانڈی پورہ کیمطابق اتوار کے روز ہونے والی تازہ برف باری اور ایک برفانی تودا گر آنے کی وجہ سے روڈ پھر بندہوگیا ہے۔