راجوری //وزیر صحت بالی بھگت سنگھ نے پرائمری ہیلتھ سنٹر بدھل کا درجہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے اسے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بنانے کایقین دلایاہے ۔ اپنے دورہ راجوری کے دوران انہوںنے بدھل کے طبی مراکز کامعائنہ کیا جس دوران مقامی لوگوںنے مانگ کی کہ وسیع آبادی اور مریضوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے بدھل کے پرائمری ہیلتھ سنٹر کا درجہ بڑھایاجائے جس پر وزیر موصوف نے انجینئروں کوہدایت دی کہ وہ اضافی عمارت کی تعمیر کیلئے تین ہفتوں کے اندراندر ڈی پی آر پیش کریں ۔انہوںنے بدھل کیلئے ایک ایمبولینس گاڑی فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ۔انہوںنے بدھل کے طبی مرکز کا معائنہ بھی کیا اورکام کاج کا جائزہ لیا ۔انہوںنے ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ مریضوںکو بہتر سے بہتر علاج فراہم کریں ۔انہوںنے ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر بھی زور دیا۔وزیر موصوف نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی کوٹرنکہ کا معائنہ بھی کیا اور طبی عملہ و مریضوںسے بات چیت کی ۔بعد ازآں وہ مہور ریاسی روانہ ہوگئے ۔