پونچھ//مسلسل خشک سالی سے پیدا شدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ پونچھ نے بارش کے پانی کو تحفظ دینے کیلئے کوششیں شروع کی ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد کی قیادت میں میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران اس حوالے سے بنائے گئے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی۔اس موقعہ پر اس بات کا فیصلہ لیاگیامہاتماگاندھی نریگا کے ساتھ کانورجنس کرکے محکمہ جات زیادہ سے زیادہ کام کریں تاکہ پانی کی قلت کے مسئلہ کا حل کیاجاسکے۔اس دوران مختلف علاقوں میں ہینڈ پمپ نصب کرنے کے امکانات کا جائزہ بھی لیاگیاجہاں پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس منصوبے پر من و عن عمل کریں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈی ڈی سی عبدالحمید ،اے سی ڈی مختار احمد،اے سی آربی اے لون،ڈی پی او،ڈیویڑنل فارسٹ افسر، ڈی ایف اوسوشل فارسٹری،ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای،جے ای گرائونڈ واٹر،چیف ایگریکلچرل افسر،پروگرام افسر آئی ڈبلیو ایم پی اور بلاک ڈیولپمنٹ افسران بھی موجو دتھے۔