واشنگٹن//امریکا کے صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن سمیت دیگر اعلی شخصیات کی آمدن اور ٹیکس کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن کے ٹیکس گوشواروں سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں نے گزشتہ سال 5لاکھ 79ہزار 514ڈالرز کمائے۔رپورٹس کے مطابق اس رقم میں جوبائیڈن کی بطور صدارتی تنخواہ کا زیادہ تر حصہ شامل تھا جو کہ سالانہ 4لاکھ ڈالرز بنتی ہے جبکہ ان کی اہلیہ جِل بائیڈن نے 82ہزار 335ڈالرز بطور تنخواہ کمائے ، وہ ناردرن ورجینیا کمیونٹی کالج میں پڑھاتی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ نے 2022میں تقریبا 1لاکھ 70ہزار ڈالر ٹیکس ادا کیا۔وائٹ ہاوس کے مطابق صدر جوبائیڈن نے اپنے 25سال کے ٹیکس گوشوارے ظاہر کردیے۔