جموں//فائنا نشل کمشنر خزانہ اے کے مہتا نے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کو2کروڑ روپے کا ایک چیک پیش کیا۔یہ رقم کووِڈ ۔19 پھیلائوں کو روکنے کے لئے کی جارہی کوششوں کو تقویت بخشنے کے لئے جے اینڈ کے ریلیف فنڈ میں بطور عطیہ جمع کیا جائے گا۔اِ س رقم کو محکمہ، لِکر انڈسٹری اور تاجروں کی طرف سے قائم کئے گئے سی ایس آر کارپس فنڈ میں سے دی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک اور ایکسائز کمشنر راجیش کمار شاون بھی اِس موقعہ پر موجود تھے۔