جموں //مشترکہ سالانہ تربیتی کیمپ J-2 کے پانچویں روز متعدد تربیتی سرگرمیاں منعقد کی گئی۔ کیمپ کی توجہ سول ڈیفنس جموںکی جانب سے منعقدہ یک روزہ بیداری پروگرام پر مرکوز رہی۔ایک مستحکم سول ڈیفنس ڈھانچہ بنانے کے سلسلہ میںسکولوں، کالجوں،یونیورسٹیوں اور اداروں کے طلاب میںڈیزاسٹر منیجمنٹ میں اہم اور ناگزیر بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس مقصد کیلئے ایک لیکچر معہ نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔پرگرام کے دوران کیڈٹوں کو ڈیزاسٹر جیسے کہ بھونچال، آتشزنی ،حادثات وغیرہ کے موقعوں پر سول ڈیفنس تربیت کی اہمیت اور رول سے متعلق جانکاری دی گئی۔کیڈٹوں نے متعدد ڈیزاسٹروں کے دوران فسٹ ایڈدیتے ہوئے سکلز کے تجربہ کی عملی جانکاری دی گئی۔ڈی ایس پی ششی ٹھاکور بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔انہوں نے کیڈٹوں کو کہا کہ اس کا مقصد مہلوکین کی تعداد کم کرنا اور سرگرم سویلین معاونت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو اس میں رضاکارانہ بنیادوں پر ملوث کرنے کی ضرورت ہے،تاکہ سول ڈیفنس کے پوے اقدام کئے جا سکیں ۔انہوں نے کیڈٹوں کو سول ڈیفنس میں بطور رضاکار جوائن کرنے کیلئے راضی کیا۔