جموں //این جی او ’’بڑھیا دا ستکار ‘‘ نے بدھ کے روز ایک نیک کام کرکے ضرورت مندوں کو خوراک مہیا کرنے کیلئے جی ایم سی میں ایمرجنسی ونگ کے باہر مریضوں اور تیمار داروں کیلئے ہفتہ وار لنگر کا اہتمام کیا ،جس میں سینکڑوں لو گوں نے کھانا کھایا اور این جی او کو اس نیک کام کے لئے دعائیں دی۔جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ کے سابقہ ایم ایل اے ست شرما نے لنگر میں شرکت کرکے مریضوں اور تیمار داروں میں کھانا تقسیم کیا ۔یہ ہفتہ وا رلنگر لدھانہ کے راجیش راجا گُذشتہ تین مہینوں سے یہاں چلا رہے ہیں۔اس موقعہ پر ست شرما نے کہا کہ این جی او اور انکی ٹیم نے ایک بہت ہی نیک کام کیا ہے،جس س ے یہ عیاں ہے کہ سماج میں ابھی بھی انسانیت زندہ ہے اور ایسے بھی لوگ ہیں ،جو دیگر لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ دیگرلوگوں کو عوامی جگہوں پر ایسے تقاریب منعقد کرنے کی جانب راغب کریں،تاکہ غربا کو راحت ہو۔اس موقعہ پر راجیش راجا نے سابقہ وزیر کا پروگرام میں شرکت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اور انکی ٹیم ایسے پروگرام لدھیانہ میں گذشتہ دو برسوں سے منعقد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب وہ لدھیا نہ میں بطور ایک مریض بھرتی تھے ،تو انہوں نے دیکھا تھا کہ وہاں ایسے بھی مریض تھے جن کی مالی حالت مستحکم نہیں تھجی اور وہ مریضوں اور تیمارداروں کے لئے خوراک مہیا نہیں کر سکتے تھے، تو ٹیم کو اس واقعہ سے دیگ رلوگوں کو مدد کرنے کی ترغیب حاصل ہوئی۔اشوک جوگی، مدن شرما ،شالنی مہاجن ، سنجے شرما ،منیش کھجوریہ، نیرج گپتا،ٹانی، روی کانت شرما و دیگرا ن بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔