سانبہ//فائنانشل کمشنر مال ڈاکٹر پون کوتوال نے آج جموں صبح کے سانبہ ضلع کا دورہ کر کے وہاں ڈی آئی ایل آر ایم پی کے تحت ہو رہی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ان کے ہمراہ ڈی سی سانبہ سشما چوہان ، اے ڈی سی وِکاس گپتا ، اے سی آر کلبوشن کھجوریہ اور کئی دیگر افسران بھی تھے۔دورے کے دوران اُنہوں نے کئی پٹوار خانوں کا معائینہ کیا جہاں پٹواریوں نے انہیں جمعبندیوں کی اَپ ڈیشن کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے ریکارڈ کا بھی معائینہ کیا اور کہا کہ سکین کئے گئے دستاویز ات کے معیار کو برقرار کھا جانا چاہیئے ۔ ڈی سی نے انہیں جانکاری دی کہ 80فیصد ریوینو دستاویزات کی سکیننگ کی جاچکی ہے جبکہ باقی ماندہ کام کو جلد ہی مکمل کیا جائے گا۔ڈاکٹرپون کوتوال نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ آپسی تال میل کے ساتھ کام کر کے مقررہ اہداف کی حصولیابی کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔