مینڈھر//مینڈھر میں بنک صارفین نے بھا رتیہ اسٹیٹ بنک کے با ہر مینڈھر تا پو نچھ سڑک کو بند کر کے بنک انتظامیہ کے خلاف زور دار نعرے با زی کی اور اس دوران ایک گھنٹے تک مینڈھر تا پونچھ شاہر ہ گا ڑیو ں کی امد رفت کے بند رہی ۔ جس کی وجہ سے سڑ ک پر سینکڑو ں کی تعداد میں گا ڑیو ں جمع ہو گئی اور ایک لمبا جام لگ گیا ۔ بنک صارفین کا کہنا ہے کہ ایس بی آئی میں گز شتہ کئی دنو ں سے لو گو ں کو پیسے نہیں مل رہے ہیں اور پو را دن ضا ئع کر نے کے بعد پا نچ ہز ار یا دس ہز ار روپے ملتے ہیں جبکہ سٹیٹ بند آف انڈیا کے تمام اے ٹی ایم مشنین گز شتہ کئی ہفتو ں سے خا لی پڑ ئی ہوئی ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم کئی دنو ں سے بنک کے چکر لگا رہے ہیں اور پورا دن لائن میں لگے رہنے کے بعد ہمیں پا نچ یا دس ہز اروپے ہی ملتے ہیں ۔ احتجاج کو دیکھتے ہو ئے انتظامیہ نے مو قع پر جا کر لو گو ں سے کہا کہ کچھ دن سے بنکو ں میں پیسو ں کا بحر ان چل رہا ہے اور اس میں خطہ پیر پنجال میں لو گو ں بر ی طر ح متا ثر ہو رہے ہیں البتہ ہم نے بنک کے اعلی افسر ان سے با ت کی اور جلد معالہ کا حل نکا لا جائے گا ۔ لو گو ں کا کہنا تھا کہ بنک کے افسر ان نے ہمیں مسیج دے دیا ہے کہ اب دس ہز ار روپے سے زیا دہ پیے اے ٹی ایم مشنیو ں سے بھی نہیں نکلو اسکتے ہو ۔ اس سلسلہ میں محمد سفیر نے با ت کرتے ہوئے کہا کہ لو گو ں کے گھرو ں میں شادیو ں کا سلسلہ جا ری ہے اور بنک حکام نے لو گو ں کو تنگ کر رکھ دیا ہے ۔؛ عوامی حلقو ں کا کہنا ہے کہ مر کز ی حکومت نے بنکو ں سے پیسے نکلوا کر گجرات میں الیکشن جتنے کیلئے لگو ا دیے ہیں جس کی وجہ سے بنکو ں میں بحر ان چل رہا ہے اور عام صارفین بر ی طر ح متا ثر ہو رہے ہیں ۔ْ