سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے پیر کے روز زیر التوا انکوائری مکمل ہونے تک ایک سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو معطل کردیا۔ ان کے طرز عمل کی تحقیقات زیر التواء ہے۔ رمیش کمار بھٹ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ، جو اس وقت محکمہ داخلہ سے منسلک ہیں ، کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔پرنسپل سکریٹری داخلہ ، شیلین کا براکے جاری کردہ ایک حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر سول سروسز کے رول 31 کے تحت (درجہ بندی ، کنٹرول اور اپیل) رولز ، 1956 ، کی رو سے یہ احکامات دیئے گئے ہیں۔ان کی معطلی کی مدت کے دوران ، رمیش کمار بھٹ محکمہ داخلہ کیساتھ وابستہ رہیں گے۔