راجوری //ایس ایس پی راجوری شیما نبی قصبا نے اپنی تعیناتی کے بعد صحافیوں کیساتھ اجلاس منعقد کیا ۔اس اجلاس میں پرینٹ اور الیکٹرنک میڈیا سے وابسطہ صحافیوں نے شرکت کی ۔ڈسٹر کٹ پولیس لائن میں منعقدہ اجلاس کے دوران صحافیوں اور پولیس آفیسر ان کے مابین موجود دور کے عوامی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اس موقعہ پر صحافیوں نے پولیس آفیسران کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ہر ایک قانونی شعبہ میں پولیس کیساتھ مکمل تعاون دیا جائے گا ۔پولیس آفیسر نے کہاکہ صحافت معاشرے میں آئی خرابیوں کو اجاگر کر کے ان کو دور کرنے میں اہم رول ادا کر سکتی ہے جبکہ پیشہ سے وابسطہ افراد کو مثبت پہل کرنا چاہئے ۔