جموں//جموں کشمیر ایس ایس اے ٹیچرس فورم ،زون ستواری جموں ڈسٹرکٹ نے واجب الادا تنخواہوں کی واگذاری کی مانگ کولے کرزورداراحتجاجی درھانادیا۔ دوران مقررین نے ایس ایس اے کی تنخواہوں کی واگذاری میں معقولیت لانے کی مانگ کی۔ مقررین نے کہاکہ ان ایس ایس اے کے تحت تعینات ٹیچر گذشتہ کئی مہینوںسے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کے اہل وعیال کوفاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے اوریہ لوگ ذہنی تنائومیں مبتلاہوگئے ہیں۔ اس موقعہ پرٹیچروں نے کہاکہ انہوں نے اپنی ان مشکلات کے بارے میں وزیرتعلیم،سیکریٹری اورڈائریکٹرکوبھی آگاہ کیاتھامگراس وقت تک کوئی بھی عملی قدم نہیں اٹھایاگیا۔