سرنکوٹ //ممبر اسمبلی سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم نے ہاڑی میں عوامی دربار لگاکر لوگوں کے مسائل سنے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس دوران نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر چوہدری ممتاز احمد نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔چوہدری اکرم نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔انہوںنے آٹھ کلو میٹر ہاڑی گڑنگا کالی ڈاب رجاڑہ سڑک اور دس کلو میٹر ہائی اسکول ہاڑی تا اپر ہاڑی سڑک کے لئے اپنے حلقہ اختیاراتی فنڈزسے 30لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور بتایاکہ 20 لاکھ روپے وہ پہلے ہی دے چکے ہیں۔اس کے علاوہ ممبر اسمبلی سرنکوٹ نے ہاڑی کیلئے لفٹ اسکیم کاکام شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ممبر اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیںگے ۔اس موقعہ پر محکمہ پی ایچ ای کے ایکسن اور اے ای ای بھی موجود تھے۔دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر لٹھونگ چوہدری ممتاز احمدنے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی جن کا چوہدری اکرم نے استقبال کیا ۔