سانبہ //محکمہ باغبانی ،پلاننگ و مارکیٹنگ نے امید /ایس آر ایم ایل پروجیکٹ ، کے وی کے سانبہ اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے اپنی منڈی ٹپیال میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،جسکی قیادت اپنی منڈی ٹپیال کی مشاورتی کمیٹی کے چیرمین نے کی ۔ ایس ایم ایس کے وی کے سانبہ کے ڈاکٹر نیرجا ،اے جی ایم او سانبہ انوجا ورما ، ڈاکٹر سنجے کھجوریہ ار ڈاکٹر وجے شرما ،بلاک پروجیکٹ منیجر سانبہ و گھگوال چمک پریت کور ،سیکرٹری انکش شرما ،اپنی ممنڈی ٹپیال کے مقامی منیجمنٹ کے خزانچی کرن سنگھ ، جے ای او پرمجیت سنگھ جسروٹیہ،رمنیک سنگھ و دیگران نے پروگرام میں شرکت کی۔کیمپ میں گھگوال بلاک کے کسانوں نے بھی شرکت کی ۔اے جی ایم او انوج ورما نے کیمپ کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد کسانوں اور خواتین سیلف ہیلپ گروپوں کو اپنی منڈی ٹپیال میں دستیاب سہولیات سے واقف کرنا تھا ۔اے جی ایم او سانبہ نے قیمتیں مقرر کرنے کے سلسلہ میں مقامی منیجمنٹ کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ یہ بات یقینی بنائیں کہ کوئی بھی کسان اپنا پیداوار رٹیل گاہک کو ہول سیل قیمت کے40فیصد سے زائد قیمت پر نہ بھیچے ۔ایس ایما یس کے وی کے ڈاکٹر نیرجا اور سائنٹس کے وی کے سنبہ ڈاکٹر سنجے نے آرگنک کھادوں کا استعمال کرکے بھارتی رواعیتی زرعی سسٹم پر زور دیا ،تاکہ زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھا جاسکے اور بہترین پیداوار بھی حاصل کی جا سکے۔