ڈوڈہ //عمر ایجوکیشنل و ویلفیئر ٹرسٹ نے محکمہ صحت کے اشتراک سے بھدرواہ کی پنچائت بھیجہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 500مریضوں کی مفت تشخیص کی گئی اور ادویات بھی تقسیم کیں۔ چیئرمین ٹرسٹ معظم یزدانی نے کہا کہ کیمپ کا مقصد جہاں دوردراز علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے وہیں کووڈ 19 کی ہدایات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے۔انہوں نے لوگوں سے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ٹیکہ کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔مفت طبی کیمپ میں ڈاکٹر شیمان رفیقی، ڈاکٹر سائقہ و ڈاکٹر عامر ملک کی خدمات حاصل کی گئی۔اس موقع پر ڈی ڈی سی کونسل چیئرمین دھنتر سنگھ کوشل و ایڈووکیٹ محمد ماجد ملک نے بھی شرکت کی اور میڈیکل کیمپ کا جائزہ لیا۔انہوں نے ٹرسٹ کے اراکین و بلاک میڈیکل آفیسر بھدرواہ کی طرف سے اس طرح کا کیمپ منعقد کرنے کی ستائش کی۔مقامی لوگوں نے بھی ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔