آنگن واڑی ورکروں وہیلپروں کااحتجاجی مظاہرہ جاری
جموں//آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروںنے حکومت سے استحصالی پالیسیوں کوترک کرکے ان کی مانگوں کوپوراکرنے کامطالبہ کیاہے۔گذشتہ 41دنوں سے مطالبات کے حق میںاحتجاج کررہی ہیں اوریہ مظاہرہ پیرکے روزبھی جاری رکھاگیا۔ یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق آنگن واڑی ورکرز اینڈہیلپرس یونین جموں کے پرچم تلے پریس کلب جموں کے باہر آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کی کثیرتعدادنے اپنے مطالبات کے حق میںزوردارمظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کی صدرنرمل شرما ودیگرمقررین نے ورکروں سے خطاب کیااورحکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ عرصہ درازسے التوا میں پڑے ہوئے مطالبات کوپورا کرے جن میںدس سال مکمل کرچکی ورکروں کومستقل کرنے ،انہیں کم از کم گریڈدینے ،آنگن وارکروں اورہیلپروں کو کم ازکم ماہانہ مشاہراہ بالترتیب 10ہزاراور6ہزارروپے دینے ، آنگن واڑی روکروں اورہیلپروں کودس فیصدپی پی ایف /جی پی ایف ضابطے کے تحت لانا، انہیں میڈیکلم پالیسی کے دائرے میں لانا، پانچ لاکھ آنگن واڑی ورکروں اورتین لاکھ ہیلپروں کوریٹائرڈمنٹ کے فوائددینے وغیرہ مطالبات شامل ہیں۔