بی جے پی کے ریاستی صدرکے گھرکاگھیرائوکیا
جموں//جے اینڈکے آنگن واڑی ورکرس اینڈہیلپرس یونین جموںکے بینرتلے آنگن واڑی ورکروں وہیلپروں نے اپنی مانگوں کی حمایت میںمظاہرہ کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدرست شرماکے گھرکاگھیرائوکیا۔۔اس دوران مظاہرین اپنے مطالبات مثلاً تنخواہوں میں اضافہ، ای ۔پی۔ایف ،ای ۔ایس۔آئی اورپنشن سکیموں کولاگوکرکے سماجی تحفظ،سرکاری ملازم کااعلان، مرکزسے معقول خوراک کی فراہمی وغیرہ کی حمایت میں نعرے باز ی کررہے تھے۔ اس دوران مظاہرین نے کہاکہ آنگن واڑی ورکروں وہیلپروں کاملک گیراحتجاج چل رہاہے اسی سلسلے کی کڑی کے تحت جموں میں بھی آنگن واڑی ورکروں اوہیلپروں نے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارامطالبہ ہے کہ آنگن واڑی ورکروں کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ 10ہزارجبکہ ہیلپروں کی ماہانہ تنخواہ چھ ہزارکی جائے ۔انہوں نے ورکروں کودہلی،پنجاب،اورہریانہ وغیرہ پڑوسی ریاستوں کے برابرمشاہراہ کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ جن ورکروں نے د س سال مکمل کرلیے انہیں مستقل کیاجاناچاہیئے ،اس کے علاوہ آنگن ورکروں اورہیلپروں کو 15 دن کی کیجول اور30دن کی ارنڈلیوسال میں دینے کی مانگ کی۔۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرنے والے لیڈران میںسمن کماری ریاستی صدر، رتنہ ،سورنا، وجے،نرمل شرما، مہہ جبین ،زاہدہ ،میرا، رویندر، پنکی بٹ، رنکوشرماوغیرہ شامل تھے۔