ممبئی// ممبئی میں بجٹ کمیٹی کا اجلاس جاری تھا، اسی دوران سرکاری افسر رمیش پوار جیسے ہی بجٹ کے دستاویزات دِکھانے کے بعد کْرسی پر بیٹھے تو اپنے سامنے رکھی سینیٹائزر کی بوتل کا پانی سمجھ کر پی گئے۔ رمیش پوار کو جیسے ہی یہ احساس ہوا ہے کہ یہ پانی نہیں بلکہ سینیٹائزر ہے تو اْنہوں نے فوراََ اپنے منہ سے سینیٹائزر اْگلا اور اپنے اطراف میں موجود لوگوں کو دیکھ کر شرمندگی سے مْسکرانے لگے۔دوسری جانب رمیش پوار کی اس بے دھیانی پر اْن کے ساتھ موجود دیگر افسران بھی خوب ہنسے جبکہ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔رمیش پوار برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں۔