منڈی// ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں جمعرات کی شب آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ایک فوجی اہلکار لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ اس کے دو دیگرساتھی زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب خراب موسم کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ساوجیاں علاقہ میں حد متارکہ پر فوجی چوکی خالصہ دور پر تعینات ایک فوجی اہلکار کی موقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی زخمی ہوئے ہیں ۔ چوکی آفسر ساوجیاں ممتاز احمد کے مطابق گزشتہ شب خالصہ نامی پوسٹ پر آسمانی بجلی گری جس کے نتیجہ میں ایک فوجی اہلکار لقمہ اجل بن گیا جس کی شناخت فوجی کی گیارہ گڑوال سے تعلق رکھنے والے مندیپ سنگھ کے طور پر ہہوئی ہے آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے اس دوران فوج کی 40آر آر سے تعلق رکھنے والے دیپک اور نریش نامی دو فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال میں بھرتی کروایا گیا ہے جبکہ لقمہ اجل بنے فوجی کی لاش آخری رسومات ادا کرنے کیلئے آبائی علاقہ منتقل کر دی گئی ہے ۔