راجوری//آرمی گڈوِل سکول راجوری نے منشیات کے مضراثرات کے بارے میں بیداری عام کرنے کی غرض سے ریلی نکالی جس میں سکول کی مختلف کلاسوں کے سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔اس دوران ریلی کوہری جھنڈی ایڈوانسڈ لینڈنگ گرائونڈ (اے ایل جی )راجوری سے وشالی شرمانے واء سپرنسپل اورفوج کے دیگرآفیسران کی موجودگی میں دکھاکرروانہ کیا۔ریلی نے گوجرمنڈی پہنچ کر منشیات مخالف سکٹ پیش کیاجس کولوگوں نے کافی سراہا۔بعدازاں ریلی ڈی سی آفس،کھیورہ چوک سے ہوتی ہوئی ضلع ہسپتال پہنچی جہاں پربھاری تعدادمیں لوگ موجودتھے اورپھر آرمی گڈوِل سکول کیمپس چوہدری ناڑراجوری پہنچ کراختتام پذیرہوئی۔اس دوران طلباء نے ہاتھوں میں بینراٹھارکھے تھے جن پرمنشیات مخالف نعرے تحریرتھے۔