جموں //جے اینڈ کے آر ای ٹی اساتذہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ریاستی سینئر وائس چیر مین بھو پیندر سنگھ اور صوبائی صدر جموں پون ورما کی قیادت میں ہفتہ کے روز یہاں ڈائریکٹر سکول ایجوکشین انورادھا گپتاکے ساتھ رہبر تعلیم اساتذہ کے مدعوں کے سلسلہ میں ملاقات کی۔وفد نے تبادلہ خیال کے دوران ڈائریکٹر موصوفہ سے کیڈر کی شکایات اجا گر کی ،جن میں انڈر گریجویٹ اساتذہ کے گریجویشن بار کو ہٹانے کا مدعا بھی شامل تھا ،تاکہ انہیں ٹیچر گریڈ۔IIدیا جائے ۔وفد نے دیگر مدعے آر ای ٹئیز کو باقاعدہ بنانے کے عمل میں تیزی لانے، گریڈ۔II کا آرڈر ان اساتذہ کیلئے جاری کرنا، جنھوں نے ریاست سے بیرون یونیورسٹیوں سے ڈگری حاصل کی ہے۔ڈائریکٹر نے وفد کو بغور سنا اور کہا کہ انکے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔بعد ازاں ، وفد نے جوائنٹ ڈائریکٹر ( پرنسپل ایس آئی ای) جے کے سودن کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں اساتذ ہ کو باقاعدہ بنانے کے عمل میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا ،جوائنٹ ڈائریکٹر نے وفد کو یقین دلایا کہ باقاعدگی کا عمل جاری ہے اور اگلے ہفتہ فہرست جاری کی جائے گی۔وفد میں دھرو سنگھ ، کلدیپ کٹوچ، ڈاکٹر پرکاش شاستری، سنجے شرما ، سوکیش سنگھ ، راکیش سنگھ ، نریندر ناگرا، کوشل سنگھ ، منیش چندر، رنبیر اور بھگوان داس بھی شامل تھے۔