بیروت // اردن کے نوجوان پر اونٹ کے قاتلانہ حملے کا واقعہ المفرق صوبے کے الخالدیہ مقام پر پیش آیا۔نوجوان کے قریبی دوستوں نے اونٹ کے قاتلانہ حملے کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دراصل کچھ عرصہ قبل ہی ان کے دوست نے اونٹ خریدا تھا وہ اسے مختلف کاموں کے لیے تیار کر رہا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ اونٹ کو اپنے نوجوان مالک کا انداز برا لگ رہا تھا۔ اردنی نوجوان کے دوستوں نے یہ بھی بتایا کہ حادثے کے دن ان کا دوست اپنے اونٹ کو الخالدیہ مقام پر لاکر ٹریننگ دے رہا تھا اچانک اونٹ آپے سے باہر ہو گیا اور اس نے نوجوان پر حملہ کر کے لہولہان کر دیا۔ نوجوان کو انتہائی زخمی حالت میں المفرق سرکاری ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔