جموں //شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے جموں وکشمیر یونٹ کی ویب سائٹ متعارف کروائی گئی ہے ۔ اس ویب سائٹ کو پارٹی کے قومی صدر اودھے صاحب ٹھاکرے نے ممبئی میں متعارف کیا ۔اس موقعہ پر پارٹی کے جنرل سیکریٹری منیش ساہنی نے بتایاکہ اودھے ٹھاکرے کے 59ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر ویب سائٹ شروع کی گئی ہے ۔اس ویب سائٹ کے ذریعہ آن لائن ممبر شپ بھی کی جائے گی ۔پارٹی کے قومی صدر کی طرف سے ریاست جموں وکشمیر میں ایک لاکھ ممبر شپ کا ہدف مقرر کیاگیاہے ۔اس دوران شیو سینا نے ریاست سے دفعہ 370کی تنسیخ کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کو حاصل خصوصی تشخص کا خاتمہ کیاجائے جو ترقی میں رکاوٹ ہے ۔