جموں//انجمن گوجری زبان و ادب کی زیر یگرانی کام کرنے والے ،آواز گجرنامی سوشل میڈیا گروپـ نے عوام کی بہبودکی کاوشوں کوتیزکرتے ہوئے ضرورتمندوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔آوازگوجرکی جانب سے گذشتہ روزنوشہرہ کے گائوں بریری کے ایک غریب وخانہ بدوش کنبہ جس کا جھونپڑا خاکستر ہو گیا تھا۔اس ضمن میں آواز گجر نے قوم سے اپیل کی تھی اور قوم کی جانب سے انجمن گوجری زبان وادب کے ذریعہ چودہ ہزار اور چھ سوروپے جمع ہوئے جوکہ گزشتہ روز آواز گجر کے سربراہ شوکت نیم کی قیادت میں موقعہ پر آتشزدگی متاثرین میں تقسیم کئے گئے ۔ اس موقعہ پر علاقہ بریری کے درجنوں معززشہری بھی موجودتھے اورآوازگجر کا شکریہ ادا کیا ۔لوگوں سے اپیل کی کہ آواز گجر کے ساتھ مل کر قوم کی خدمت کے لئے آگے آئیں۔ اس موقہ پر سماجی کارکن عبدالرزاق چوہدری شکتی شرما خصوصی طور پر حاضر رہے۔ اس موقعہ پر علاقہ کے عالم الدین سیال کی قیادت میں ایک وفد آواز گجر سے ملاقی ہوئی اور قوم کے لاتعداد مسائل پیش کئے۔شوکت نیم نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے آواز گجر وعدہ بند ہے۔شوکت نسیم نے آواز گجرکے بارے میں کہاکہ یہ جموں کشمیر کا واحد سوشل میڈیاگروپ ہے جو ادبی ،تمدنی و لسانی خدمات کے ساتھ ساتھ قوم کے مسائل اجاگر کرنے میں جٹا ہوا ہے ریاست کی گجر آبادی والے ہر ضلع میںآواز گجر کے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے نوجوانوں کی تعداد روزبروزبڑھتی جا رہی ہیںاور قوم کی آواز کو سامنے لا کرقوم کے لئے امید کی کرن بنتا جا رہا ہے غریبوں اور بے سہارا لوگوںکو مالی مدد کرنے کا بیڑا آواز گجر کی ٹیم نے اٹھایاہے۔