سرنکوٹ// دھندک کنی کھوڑی کے مقام پر گذشتہ آٹھ ماہ سے دو کنبوں کے درمیان سڑک کے تنازعہ عوام کے لئے اور انتظامیہ کے لئے درد سر بنا ہواتھا جس کو نائب تحصیلدار اور پولیس نے نہایت ہی سوجھ بوجھ کے ساتھ سلجھایا لیاہے۔واضح رہے کہ محمد بشیر اور رفیق احمد گذشتہ آٹھ ماہ سے سڑک کی تعمیرات میںقدغن لگائے ہوئے تھے ۔محکمہ مال کے ریکارڈ میں گھاس چرائی درج اراضی جس پریہ فریقین قابض تھے اس میں سے کچھ حصہ پر علاقہ کی عوام کی سہولت کے لئے سڑک تعمیر کی جارہی تھی جسے یہ لوگ نہیں ہونے دے رہے تھے اس سلسلہ میں لڑئی جھگڑے معمول بن گئے تھے اور وہاں قتل وغارت ہونے کا خدشہ تھا۔ لیکن پولیس اور انتظامیہ نے نہایت سوجھ بوجھ سے اس مسئلہ کو حل کیا ۔مقامی شخص محمد یوسف نے بتایا کہ وہ لوگ بہت تنگ آ چکے تھے جب انہوں نے نائب تحصیلدار لسانہ محمد رشید سے بات کی تو انھوں پولیس کے اشتراک سے دونوں فریقین کو بڑی سنجیدگی سے سمجھایا اور ادھا کلو میٹر سڑک پر کام شروع کیا کروایا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس کے لئے پولیس اور انتظامیہ کے مشکور ہیںجنہوں نے سڑک کا مسئلہ حل کیا۔