سرینگر// انتظامیہ میں کچھ تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں،جس کے دوران5کے اے ایس ا فسراں کو یوتھ مشن کے ماتحت دیا گیا جبکہ دو افسراںکے محکمہ ثقافت میں تبادلے عمل میں لائے گئے۔اس دوران کئی ،کشمیر انتظامی افسراں کی سنیارٹی بھی از سر نو متعین کی گئی،جبکہ کئی ایک کو ٹائم سکیل میں شامل کیا گیا۔ محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرری کے منتظر طفیل متو کو ’’آزادی کا مہا اتسو‘‘ کے تحت کئی ایک پروگراموں کے نفاذ کیلئے محکمہ ثقافت کی خدمت میں دیا گیا۔ کمشنر سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کے ڈپٹی سیکریٹری اشفاق احمد بٹ کو تبدیل کرکے محکمہ ثقافت کے ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا۔ سرکاری حکم نامہ میں5جونئر ’کے اے ایس‘ افسران کو مشن یوتھ میں تبدیل کیا گیا۔ان افسراں میں صوبائی پبلسٹی ٰ افسر جموں عبدالکبیر، بلاک ڈیولپمنٹ افسر حاجن ڈاکٹر مرتضیٰ رشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ ڈوڈہ انوپ کمار، ضلع سماجی بہبود افسر شوپیاں محمد شفاعت اور مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس کے دفتر میں تعینات چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسر گورو گپتا شامل ہیں۔ ایک اور حکم نامہ میں جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ڈوڈہ روشن لعل کی سنیارٹی متعین کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔
ادھرجنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ایک اور حکم نامہ میں جموں کشمیر ایکسائز اینڈ ٹیگزیشن(گزیٹیڈ) کے جموں کشمیر انتظامی افسراں کی سنیارٹی سر نو متعین کی گئی۔ عمومی انتظامی کی جانب سے ایک اور علیحدہ حکم نامہ میں کہا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ و سلیکشن کمیٹی کی2010میں میٹنگ کے دوران پیش کردہ سفارشات کے تناظر میں ریاستی کابینہ نے محکمہ عمومی انتظامی کی وساطت سے ایکسائز اینڈ ٹیگزیشن(گزیٹیڈ)م خدمات میں 2011سے ٹائم اسکیل میں تعینات کیا۔ان افسراں میں عبدالقیوم آہنگر،پون کمار،بھارت سنگھ اور منصور اسلم چودھری شامل ہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ سال2009اور2011کے دوران جموں کشمیر انتظامی سروس افسراں کی سنیارٹی طے کرنے کے دوران ان افسراں کی دیگر افسراں سمیت ضوابط کے تحت ٹائم سکیل میں سنیارٹی متعین کی گئی،تاہم ان افسران نے محکمہ عمومی انتظامی محکمہ سے جائزے کیلئے رجوع کیا ۔اس دوران ایک اور حکم نامہ میں جموں کشمیر سیکریٹریٹ (ماتحت) خدمات کے جونیئر اسسٹنٹ کی انچارج سنیئر اسسٹنٹوں کے طور پرتقرری عمل میں لائی گئی۔ان ملازمین میں دائود بشیر،گلزار احمد میر،پرینکا رینہ،ستیندر سنگھ،مکیش کمار، اسد اللہ،پونیت کمار لکھونترا، آرتی پنڈت،ہرویندر سنگھ مہتا،مشتاق احمد راتھر،مزمل فیاض کان،شعیب محمد سوفی،عمر بشیر،پرویز احمد کمار،سجاد حسین بٹ،سحرین طارق،فردوس احمد گوجری، نوشینا معراج اور زمردہ اختر شامل ہے۔