سرینگر// محکمہ خزانہ نے انتظامی سیکریٹریوں سے درخواست کی ہے کہ25اپریل تک اپنے متعلقہ محکموں کے پروجیکٹوں کی سطح پرمنظور شدہ کاموں کی منصوبہ بندی کی رپورٹیں’’ بیمس پورٹل‘‘ پر اپ لوڈ کرنے کو یقینی بنائے۔فائنانشل کمشنر فائنس ڈاکٹر ارن کمار کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ انتظامی محکموں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ15اپریل2021تک کاموں کے منصوبوں کو مرتب کریں،تاہم بیشتر محکمہ جات نے ابھی تک اپنے کاموں کے منصوبوں کو مرتب نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ محکموں کی جانب سے’’ بیمس‘‘ پر ورک پلان اپ لوڑ کرنے اور محکمہ خزانہ کی سے رقومات کی واگزاری کیلئے تمام انتظامی محکمہ جات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بیم پورٹل پر’’ کاموں کے اندراج‘‘ کی رسائی دستیاب رکھی گئی ہے۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’انتظامی سکریٹریوںسے درخواست کی گئی ہے اس بات کو یقینی بنائیں کہ منصوبے کی صلاحیت کے مطابق منظور شدہ کاموں کے منصوبوں کومتعلقہ محکمے استعمال کرکے بیئمس پورٹل پر25اپریل تک اپ لوڈ کیے جائے‘‘۔