ڈھاکا//بنگلادیش میں انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات میں 10 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلا دیش میں ہونے والے مقامی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 4 افراد ووٹوں کی گنتی کے دوران ،جب کہ 6 افراد پرتشدد واقعات کے دوران جاں بحق ہوئے۔ دن بھر مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پرتشدد واقعات میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی حکام کے مطابق انتخابات کے دوران چند ایک واقعات کے علاوہ ملک بھر میں انتخابات پر امن رہے۔ادھرمیکسیکو کی ریاست زاکاٹیکاس میں گورنر کے دفتر کے باہر موجود ایک کار سے 10 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی ریاست زاکاٹیکاس میں ایک کار سے 10 لاشیں ملیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گورنر کے دفتر کے باہر موجود مشکوک کار کی تلاشی کے دوران اس میں سے لاشیں برا?مد ہوئیں۔ریاست کے گورنر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کار ان کے دفتر کے بالکل سامنے موجود تھی جس میں موجود لاشوں کو بری طرح پیٹا گیا ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ یہ اب تک اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔