کابل // طالبان نے کہا ہے کہ اگست کے وسط میں اقتدار میں آنے کے بعد سے انہوں نے داعش سے وابستہ تقریباً 600 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (طالبان حکومت میں افغان جاسوسی ادارے کا نیا نام) کے ترجمان خلیل ہمراز نے کابل میں صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں داعش کے اعلیٰ کمانڈرز بھی شامل ہیں۔خلیل ہمراز نے داعش کے لیے ایک مقامی تضحیک آمیز نام استعمال کرتے ہوئے نیوز کانفرنس کو بتایا، ‘‘داعش سے منسلک ان افراد کو اب سخت سیکیورٹی میں جیلوں میں رکھا گیا ہے۔’’انہوں نے کہا کہ گروپ کے خلاف جاری سیکورٹی آپریشنز میں تقریباً 40 داعش کارکنان بھی مارے گئے ہیں۔