راجوری//محمد اعجاز اسد نے شاہد اقبال چوہدری کی جگہ ڈپٹی کمشنر راجوری کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔موصوف سنیچر کی شام کو راجوری پہنچے جہاں انہوں نے ڈی سی دفتر پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ان کا سابق ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے والہانہ استقبال کیا اور انہیں چارج تھمایا۔اس دوران خطہ پیر پنچال کے ان دونوں آئی اے ایس افسران کے درمیان ضلع میں ترقیاتی امور سے جڑے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔
اعجاز اسد کا منجاکوٹ میں استقبال
پرویز خان
منجاکوٹ//ڈپٹی کمشنر پونچھ سے تبدیل ہوکر ڈپٹی کمشنر راجوری تعینات ہونے والے نوجوان آئی اے ایس افسرمحمد اعجاز اسد کا منجاکوٹ میں متعدد مقامات پر استقبال کیاگیا۔ تحصیل کے لوگوں نے بڑی تعداد میں موصوف کا بی جی کے مقام پر استقبال کیااور انہیں وہاں سے ایک قافلے کی شکل میں راجوری لایاگیا۔راستے میں پتراڑہ اور منجاکوٹ میں بھی لوگوں نے ان کا استقبال کیا او ر انہیں پھول مالائیں پہنائی گئیں ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ اعجاز اسد بھی ڈاکٹر شاہد اقبال کی طرح کام کریں گے ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ شفیق چوہدری،تحصیلدار منجاکوٹ شیراز چوہدری،سی ای او محکمہ سیاحت لیاقت چوہدری ،زیڈ ای او منجاکوٹ و دیگر افسران اور معززین بھی موجو دتھے۔