مینڈھر //ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کے وائس چیئر مین اشفاق چوہدری نے محکمہ جل شکتی کے آفیسران کے ہمراہ مینڈھر سب ڈویژن کے کئی دیہات کا دورہ کر کے عوامی مسائل کا جائزہ لیا ۔موصوف نے پٹھانہ تیر ،کالا بن ،چھترال ،چک بنوالہ ،جگال ودیگر کئی علاقوں کا دورہ کر کے عوام کو فراہم کی جارہی سپلائی کا جائزہ لیا ۔مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ علا قوں میں پانی کی فراہمی کیلئے بنائی گئی کئی سکیمیں بند پڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ایک وسیع علاقہ کی عوام کو پینے کا صاف پانی ہی دستیاب نہیں ہے ۔ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کے وائس چیئر مین نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔اس موقعہ پرسرپنچ پٹھانہ تیر شبان علی خان ،سرپنچ بنولہ ایڈوکیٹ اکبر حسین ،یوتھ لیڈر فضل حسین شاہ ،کرم دات خان محفوظ حسین شاہ ودیگران بھی موجود تھے ۔