پونچھ //ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے سرحدی گولہ باری اور فائرنگ کی زد میں آکر لقمہ اجل بنے نوجوان کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے کی امداد فراہم کی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بائیس سالہ محمد اخلاق ولد محمد صدیق ساکن کلساں ملٹی بگیال درہ اس وقت گولی لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جب وہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کررہاتھا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت اور محکمہ مال کے افسران کے ہمراہ متاثرہ خاندان سے ملاقات کرکے محمد اخلاق کی ہلاکت پر انہیں ایک لاکھ روپے کی امداد فراہم کی ۔ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایاکہ قواعد کے مطابق مزید امداد بھی بہت جلد فراہم کی جائے گی ۔