نئی دہلی //یو این آئی// بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ کسانوں کا احتجاج فوری طور پر واپس نہیں ہو گا۔انہوں نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا ‘‘احتجاج فوری طور پر واپس نہیں لیا جائے گا، ہم اس دن کا انتظار کریں گے جب پارلیمنٹ میں زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ حکومت ایم ایس پی کے ساتھ ساتھ کسانوں کے دیگر مسائل پر بھی بات کرے ’’ ۔مرکز کے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے پرسنیوکت کسان منچ نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ پہلے لیا جاتا تو 666 کسانوں کی جانیں ضائع نہیں ہوتیں۔چوہان برادران نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ تحریک کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد لیا گیا ہے ، جس سے بی جے پی حکومت کا کسان مخالف چہرہ واضح ہو گیا ہے ۔