جموں// ریاست کے طول و عرض میں لوگوں کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کو پہنچانے کے سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر صحت و طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری اٹل ڈولو نے کنجوانی میں گورنمنٹ ڈگری کالج کی تعمیر کے سلسلے میں سنگِ بنیاد رکھا ۔ کالج کے کیمپس 35 کنال اراضی پر جموں دیولپمنٹ اتھارٹی تعمیر کرے گی ۔ اس موقعہ پر علاقے کے معزز شہریوں نے عرصے دراز سے التوا میں پڑے اس مطالبے کو پورا کرنے کیلئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اس کالج کا کیمپس ایک مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر جموں رومیش کمار ، ایس پی سٹی ساؤتھ ونے کمار ، جے ڈی اے ، تعمیراتِ عامہ اور مقامی انتظامیہ کے افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔