عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
دبئی// انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ا?ئی سی سی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق بھارت، بنگلہ دیش، امریکا اور ا?ئرلینڈ گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔گروپ سی آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے اور نمیبیا پر مشتمل ہے، پاکستان، افغانستان، نیوزی لینڈ اور نیپال کی ٹیمیں گروپ ڈی کا حصہ ہیں۔ہر گروپ سے تین، تین ٹیمیں سپر سکس کے دو پول میں کوالیفائی کریں گی۔انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 19 جنوری کو ا?ئرلینڈ اور امریکا کے میچ سے ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ 20 جنوری کو افغانستان سے کھیلے گا۔میگا ایونٹ کے سیمی فائنل 6 اور 8 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 11 فروری کو ہوگا۔واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔