سید زاہد
ریاسی// ریاسی ضلع میں منگل کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں نوجوان لقمہ اجل بن گیاہے جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ریاسی ضلع میں خانی کوٹ – ساول کوٹ سڑک پر مکھن موڑ کے قریب ایک ٹرک گہری کھائی میں جا گرا۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ وہاں جمع ہوئے اور بچائو کاروائی شروع کیا، تاہم جائے حادثہ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی، جبکہ دوسرے زخمی شخص کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بعد ازاں زخمی کو ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کر دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ متوفی نوجوان کی شناخت 21سالہ رمیش چند ولد کرشن لال ساکن دھنور ارناس ضلع ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔