سید زاہد
کوٹرنکہ//ضلع راجوری کی سب ڈویژن کوٹرنکہ میں ہفتہ کی دیر شام ایک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق، راجوری سے کوٹرنکہ کی طرف آر ہا ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کنڈی کے مقام پر ایک ٹرک کےساتھ ٹکرا گیا، حادثے میںدو لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ وہاں جمع ہو گئے اور زخمیوں کو پی ایچ سی کنڈی منتقل کر دیا، جہاں سے دونوں کو ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت وپن سنگھ ولد رام سنگھ عمر 24 سال اور روہن سنگھ والد چیت سنگھ عمر 25 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں تحصیل چسانہ ضلع رہائشی کے رہائشی ہیں۔
زخمیوں میں سے ایک ہسپتال میں علاج کے دوران وپن سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔
اس ضمن میں ایس ایچ او کوٹرنکہ رضاعلی خان نے کشمیر عظمیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ کنڈی میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔