یو این آئی
جموں//جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے سدھرا علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے سکوٹی سوار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سدھرا جموں میں ایک تیز رفتار ٹرک زیر نمبر ‘PB08EC8308’نے سکوٹی زیر نمبر JK02CW8303کو ٹکر ماری جس وجہ سے سکوٹی سوار شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت ونے پنڈت ساکن جگتی نگروٹہ جموں کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔