جموں//جموں کے بڑی برہمناں ریلوے سٹیشن کے نزدیک ایک ریل گاڑی نے 24سالہ نوجوان کو کچل ڈالا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطا بق جموں کے بڑی برہمناں ریلوے سٹیشن کے نزدیک درمیانی شب ایک 24سالہ نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ ریل گاڑی کی ٹکر سے ہی نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے ۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ۔
تیز رفتار ریل گاڑی کی زد میں آکر نوجوان کی موت